موقع ملا تو اور لوگوں کو بھی بے نقاب کروں گا،صولت مرزا

موقع ملا تو اور لوگوں کو بھی بے نقاب کروں گا،صولت مرزا
 موقع ملا تو اور لوگوں کو بھی بے نقاب کروں گا،صولت مرزا

  

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)مچھ جیل میں قید پھانسی کے منتظر ملزم صولت مرزا نے کہا ہے کہ میں نے دہشت گردی کےخلاف مشن شروع کیا، موقع ملا تو اور لوگوں کو بھی بے نقاب کروں گا۔ صولت مرزا سے ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی، جس میں ان کے خاندان کے 18افراد شامل تھے۔ صولت مرزا سے اہلخانہ کی ملاقات 5گھنٹے تک جاری رہی، جس میں اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے صولت مرزا نے کہا کہ میں نے دہشت گردی کے خلاف اہم قدم اٹھایا ہے، اگر مجھے موقع ملا تو دہشت گردی میں ملوث اور بھی لوگوں کو بے نقاب کروں گا، صولت مرزا سے اہلخانہ کی ملاقات کے بعد اسے دوبارہ ڈیتھ سیل میں منتقل کر دیا ۔

مزید : کوئٹہ