آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنا چاہتی ہے;جاوید میانداد

آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنا چاہتی ہے;جاوید میانداد
آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنا چاہتی ہے;جاوید میانداد

  

 کوئٹہ(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کھلاڑی جاوید میانداد نے کہا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنا چاہتی ہے۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنا چاہتی ہے, ملک میں کرکٹ کی تباہی کی وجہ سیاسی مداخلت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے والے ہی پاکستان کی کرکٹ ٹھیک کر سکتے ہیں، بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت صرف اسے آگے لانے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹےعلاقوں میں بھی کھیل کے فروغ کے لیے کام کرے۔میں دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے اور صوبے کے بارے میں جو غلط تاثر دیا جاتا ہے یہاں کے حالات اس کے برعکس ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی عوام میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

مزید : کوئٹہ