ہائی کورٹ :اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے قریبی عزیز کی بطور ڈائریکٹر حج جدہ تعیناتی چیلنج

ہائی کورٹ :اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے قریبی عزیز کی بطور ڈائریکٹر حج جدہ ...
ہائی کورٹ :اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے قریبی عزیز کی بطور ڈائریکٹر حج جدہ تعیناتی چیلنج

  


لاہور (نامہ نگار خصوصی) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے قریبی عزیز ڈائریکٹر حج جدہ سید رافع بشیر شاہ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سید رافع بشیر کی مدت ملازمت فروری میں ختم ہونے کے باجود ان کی بطور ڈائریکٹر حج جدہ ملازمت میں توسیع کی گئی ہے، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم انکوائری کمیشن میں رافع بشیر شاہ کو گنہگار ٹھہرایا گیا ہے اور انہیں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا قریبی رشتہ دار ہونے کی بنا پر ڈائریکٹر حج جدہ کے عہدے پر غیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا ہے ،سیدرافع بشیر شاہ کی بطور ڈائریکٹر حج جدہ تعیناتی کالعدم کی جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک انہیں کام سے روکا جائے۔

مزید : لاہور