وزیراعلیٰ کو طلب نہ کیا جائے ،ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے

وزیراعلیٰ کو طلب نہ کیا جائے ،ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر نوٹس ...
وزیراعلیٰ کو طلب نہ کیا جائے ،ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی عدالت میں طلبی کے حکم کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر مدعا علیہان کو 13مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔مسٹر جسٹس عباد الرحمن لودھی نے پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی طلبی کا حکم واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت کی، حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک کلچر کی اراضی کے معاوضے سے متعلق درخواست 6 سال سے زیر التواءہے تاہم ایک روز اچانک عدالت نے صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو 14مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیاگیا۔
انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 248کے تحت قانونی و آئینی استثنیٰ کے علاوہ بھی اس بات کا اخلاقی جواز موجود ہے کہ وزیر اعلی کو اپنی آئینی ذمے داریوں کو پورا کرنے پر طلب نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس معاملے میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اخلاق احمد تارڑ کی سمری کی منظوری دی تھی۔ اس سمری میں معلومات غلط یا درست ہونے کی ذمہ داری بھی سینئر ممبر پر عائد ہوتی ہے۔ وزیر اعلی کو جوابدہ بنانے کی بجائے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ انتظامی محکمے کی سطح پر ڈیل کیا جائے اور عدالت وزیر اعلیٰ کی طلبی کے احکامات پر نظر ثانی کرے، اس متفرق درخواست پرفاضل جج نے مدعا علیہان کو 13مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

لاہور -