اپنے مطالبات کے حق میں پرویز خٹک کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے کل دھرنا دیں گے : شیریں مزاری

اپنے مطالبات کے حق میں پرویز خٹک کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے کل ...
اپنے مطالبات کے حق میں پرویز خٹک کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے کل دھرنا دیں گے : شیریں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ صبح ان کی جماعت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دے گی ۔

میڈیا کو جاری بیان میں ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اقتصادی راہداری اور معاشی ترقی میں صوبہ خیبر پختونخواہ کو نظر انداز کرنے پر وفاقی حکومت کے خلاف دھرنا دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا  کہ دھرنے کے دورانیہ کی حکمت عملی ابھی طے نہیں کی گئی لیکن اس کا فیصلہ کل کر لیا جائے گا ۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے استعفے کے مطالبے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کی ذمہ داری گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ دونوں ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالات جیسے بھی ہوں کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیئے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ سعد رفیق کے حوالے سے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ (ن ) لیگ والے سعد رفیق کی عارضی بحالی سے خوش نہ ہوں وہ بس کچھ عرصہ مزید اختیارات استعمال کر سکیں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -