گورنر سندھ سے استعفیٰ کے مطالبے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا : پرویز رشید

گورنر سندھ سے استعفیٰ کے مطالبے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا : پرویز رشید
گورنر سندھ سے استعفیٰ کے مطالبے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا : پرویز رشید

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے گورنر سندھ سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر وفاقی وزیر اطلات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے بندے سے استعفیٰ مانگا ہے، اس معاملے پر وہ کوئی بات نہیں کرنا چاہتے ۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں نظم و ضبط چلتا ہے اور کراچی کا معاملہ بھی بہت سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم کیو ایم کا اندرونی معاملہ ہے اس لیے وہ اس موضوع پر بات نہیں کریں گے ۔

مزید : اسلام آباد