ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا : وائٹ ہاؤس

ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا : وائٹ ہاؤس
ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا : وائٹ ہاؤس

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صحافی سمیور ہرش کی ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق رپورٹ پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن پر پاکستانی حکام کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا اور اسامہ بن لادن کے قتل سے متعلق رپورٹ بے بنیاد ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے اسامہ بن لادن کے قتل سے متعلق سیمور ہرش کی رپورٹ کی مسترد کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے اور پاکستانی حکام کو ایبٹ آباد آپریشن کا قطعی علم نہیں تھا ۔یاد رہے کہ امریکی پلٹرز انعام یافتہ صحافی سیمور ہرش نے ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق 10ہزار الفاظ پر مشتمل ایک رپورٹ بنائی تھی جس میں اس نے انکشاف کیا تھا کہ اسامہ بن لادن پانچ برس سے پاک فوج کی قید میں تھا اور جنرل اشفاق پرویز کیانی اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کو اس آپریشن کا مکمل علم تھا ۔اس رپورٹ میں سیمور ہرش نے مزید کہا کہ اسامہ کی لاش کو سمند ر برد نہیں کیا گیا اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کی کہانی بعد میں گھڑی گئی ۔

مزید پڑھیں :ایبٹ آباد آپریشن ،جنرل کیانی اور جنرل پاشاکی مرضی سے ہوا،امریکی حکام نے دھوکہ دیا،امریکی صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

مزید : قومی /Headlines