پاکستان سے متعلق بیان ذاتی رائے تھی ، امارات کی خارجہ پالیسی کا بیان سے کوئی تعلق نہیں : انور قرقاش

پاکستان سے متعلق بیان ذاتی رائے تھی ، امارات کی خارجہ پالیسی کا بیان سے کوئی ...
پاکستان سے متعلق بیان ذاتی رائے تھی ، امارات کی خارجہ پالیسی کا بیان سے کوئی تعلق نہیں : انور قرقاش

  

ابوظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت انور قرقاش نے پاکستان کے خلاف دیے گئے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ہ بیان انہوں نے نے ذاتی رائے سے متعلق دیا تھا جس میں یو اے ای کی خارجہ پالیسی کا کوئی تعلق نہیں تھا ۔

عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر مملکت متحدہ عرب امارات انور قرقاش کا کہنا تھا کہ وہ یمن معاملے پر پاکستان سے سیاسی اور فوجی مدد کے خواہاں تھے لیکن پاکستان کی جانب سے فوجی مدد دینے سے انکار پر مسئلہ انتہائی اہم ہو گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ امارات نے پاکستان سے زمینی مدد طلب کی ہو ۔ یاد رہے انور قرقاش کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو یمن معاملے پر سعودی عرب کی کھل کر حمایت کرنی چاہیئے ورنہ ہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہو گا ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں