داﺅد ابراہیم پاکستان کے پاس ہے اور اسے واپس لانے کے لیے دباﺅ ڈالیں گے : بھارتی وزیر

داﺅد ابراہیم پاکستان کے پاس ہے اور اسے واپس لانے کے لیے دباﺅ ڈالیں گے : ...
داﺅد ابراہیم پاکستان کے پاس ہے اور اسے واپس لانے کے لیے دباﺅ ڈالیں گے : بھارتی وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر رنجیت سنگھ نے لوک سبھاءمیں بیان دیا ہے کہ داﺅد ابراہیم پاکستان میں ہے اور ہم اسے ہر قیمت پر بھارت لے کر آئیں گے ۔

بھارتی قومی اسمبلی لوک سبھاءمیں تقریر کرتے ہوئے رنجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ انڈر ورلڈ کا ڈان داﺅد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے اور بھارتی حکومت اس کی بھارت واپسی کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ میں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان پر داﺅد ابراہیم کی واپسی کے لیے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے اور ہم ہر قیمت پر اسے واپس لا کر رہیں گے ۔ یاد رہے اس سے قبل بھی داﺅد ابراہیم کے حوالے سے پاکستان پر الزام لگایا جا چکا ہے اور پاکستان کی جانب سے اس الزام کی تردید متعدد بار کی جا چکی ہے ۔