پاک چین اقتصادی راہداری میں تبدیلی ثابت ہوجائے تو سیاست چھو ڑ دوں گا:احسن اقبال

پاک چین اقتصادی راہداری میں تبدیلی ثابت ہوجائے تو سیاست چھو ڑ دوں گا:احسن ...
پاک چین اقتصادی راہداری میں تبدیلی ثابت ہوجائے تو سیاست چھو ڑ دوں گا:احسن اقبال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں تبدیلی ثابت ہوجائے تومیں سیاست چھو ڑ دوں گا۔احسن اقبال نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چینی سرمایہ کاری کی جنت کہا جا رہا ہے اور دنیا ہمارے ملک  کو سرمایہ کاری کیلئے محفوظ قرارد ے رہی ہے ۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں اور اگر ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو ملک کسی صورت بھی ترقی نہیں کرے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں