دبئی ایئرپورٹ پر غیرملکی باشندوں کی چالاکی گلے پڑگئی، بڑی سزا کا امکان

دبئی ایئرپورٹ پر غیرملکی باشندوں کی چالاکی گلے پڑگئی، بڑی سزا کا امکان
دبئی ایئرپورٹ پر غیرملکی باشندوں کی چالاکی گلے پڑگئی، بڑی سزا کا امکان

  


ابوظہبی( مانیٹرنگ ڈیسک) دو نائیجرین باشندوں کو دبئی اےئرپورٹ کے ڈیوٹی فری سیکشن پر خریدوفروخت کیلئے جعلی ڈالرز استعمال کر تے ہوئے دھر لیاگیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دونوں نائیجرین باشندے جن کی عمریں بالترتیب 35اور 36سال تھیں ،دونوں ملزمان ویزٹ ویزا پر دبئی آئے اور ان کے قبضے سے 5600جعلی ڈالرز برآمد ہوئے۔معاملے کی تفتیش کرنے والے اہلکاروں کو دبئی اےئرپورٹ کے ڈیوٹی فری سیکشن پرتعینات کرغستانی سیلز مین نے بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ دونوں نوسربازوں نے تین جوڑے سپورٹس شوز پسند کئے جن کی مالیت 298ڈالرز تھی، ادائیگی کیلئے انہوں نے مجھے 300ڈالرز دےئے جنہیں جعلی کرنسی پکڑنے والی مشین پر گزارنے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ یہ نوٹ جعلی ہیں ۔ میں نے اپنے چینی سپروائزر کو سارے معاملے کے متعلق بتایا۔ جب ان نوسر بازوں کو اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ ان کی چالاکی پکڑی جا چکی ہے تو انہوں نے ڈالرز اور جوتے وہیں چھوڑ کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ جنہیں بعد ازاں حراست میں لے لیا گیا اور ان کیخلاف درج مقدمہ کی اگلی شنوائی 3مارچ 2016ء تک ملتوی کردی گئی ہے جس میں ان کو کڑی سزا دےئے جانے کا امکان ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...