’دنیا کی چالاک ترین نوجوان لڑکی جس نے ہمارے کئی کارکنوں کو اپنا گرویدہ بنا کر مار ڈالا‘ داعش نے بڑا اعتراف کرلیا، لڑکی کون تھی؟ معمہ حل ہوگیا

’دنیا کی چالاک ترین نوجوان لڑکی جس نے ہمارے کئی کارکنوں کو اپنا گرویدہ بنا ...
’دنیا کی چالاک ترین نوجوان لڑکی جس نے ہمارے کئی کارکنوں کو اپنا گرویدہ بنا کر مار ڈالا‘ داعش نے بڑا اعتراف کرلیا، لڑکی کون تھی؟ معمہ حل ہوگیا

  


ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)شدت پسند تنظیم داعش اپنے حملوں سے دنیا کو دہشت زدہ کرنے کی شہرت رکھتی ہے لیکن ایک روسی دوشیزہ نے اس تنظیم کے ساتھ ایسی چال چلی کہ سب کو پریشان کرنے والے خود پریشان ہو کر رہ گئے۔

فوکس نیوز کے مطابق داعش نے 2 مئی کو شائع ہونے والے اپنے آن لائن میگزین میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی صفحوں میں ایک خاتون روسی جاسوس گھس گئی تھی، جو چھ مرد جنگجوﺅں اور ایک خاتون جنگجو کی موت کا سبب بن گئی، جبکہ اس کی وجہ سے متعدد جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ روسی زبان میں شائع کئے گئے میگزین میں بتایا گیا ہے کہ الویرا نامی جاسوس خاتون روسی علاقے کاکاسس میں لڑنے والے داعش کے جنگجوﺅں کی صفوں میں شامل ہوئی۔ اس نے ایک جنگجو سے شادی کرلی اور خود کو بظاہر داعش کا حصہ بنالیا لیکن حقیقتاً وہ روسی خفیہ ایجنسی FSBکے لئے کام کررہی تھی۔

داعش کا عراقی سکول پر دھاوا، سرعام 9 سالہ بچی سے ایسا شرمناک سلوک کہ جان کر کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگائے

داعش کے میگزین میں کہاگیا ہے کہ اس خاتون نے جنگجوﺅں کے ٹھکانوں، ان کی نقل و حرکت اور منصوبوں کی تفصیلات روسی خفیہ ایجنسی کو پہنچائیں، جس کے نتیجے میں مختلف مواقع پر ہونے والے حملوں میں چھ مرد جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا۔ ایک خاتون جنگجو بھی اسی روسی جاسوس خاتون کی فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں ہلاک ہوئی۔

آن لائن میگزین میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس خاتون کو کئی بار تفتیش کے لئے بلایا گیا لیکن یہ ہر بار تفتیش کاروں کے سامنے خود کو معصوم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ میگزین کے مطابق بالآخر داعش نے ایک فون کال ریکارڈ کرکے خاتون جاسوس کی اصل حقیقت کا سراغ لگالیا، جس کے بعد اسے قتل کردیا گیا۔ روسی حکام کی جانب سے داعش کے ان دعوﺅں کے متعلق کوئی تبصرہ تاحال سامنے نہیں آیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...