’کسی نے بھی اب ٹیلی فون پر یہ ایک بات کہی تو فوری قانون حرکت میں آجائے گا‘ بڑے عرب ملک نے اعلان کردیا، لوگوں کو خبردار کردیا

’کسی نے بھی اب ٹیلی فون پر یہ ایک بات کہی تو فوری قانون حرکت میں آجائے گا‘ ...
’کسی نے بھی اب ٹیلی فون پر یہ ایک بات کہی تو فوری قانون حرکت میں آجائے گا‘ بڑے عرب ملک نے اعلان کردیا، لوگوں کو خبردار کردیا

  


ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی فون کے زریعے مارکیٹنگ کرنے والوں سے بیچارے شہری سخت تنگ آ جاتے ہیں لیکن یہ ایسے ڈھیٹ ہوتے ہیں کہ بار بار کی تنبیہہ اور ڈانٹ ڈپٹ سے بھی باز نہیں آتے۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے شعبے رئیل سٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی نے ٹیلی مارکیٹنگ کے ذریعے عوام کا سکون برباد کرنے والے ایسے لوگوں کو آخری وارننگ دے دی ہے، جس کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

نیوز سائٹ ایمریٹس 247 کے مطابق سینئر سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ رئیل سٹیٹ کی مارکیٹنگ کے لئے لوگوں کو کال کرنے والے ایجنٹوں کو ایک ماہ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ 50 ہزار درہم کا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ رئیل سٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی کے ڈائریکٹر علی عبداللہ العلی کا کہنا تھا کہ دو بروکرز کے خلاف پہلے ہی ایکشن لیا جاچکا ہے اور اب ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ہر بروکر اور ایجنٹ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

عرب شہری کا دو بھارتیوں کو کروڑوں کا دھوکہ، ایسا واقعہ کہ تفصیلات جان کر آپ بھی مقامی لوگوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے پہلے بار بار سوچیں گے

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی مارکیٹنگ کالز لوگوں کے لئے سخت پریشانی کا سبب بنتی ہیں، خصوصاً ان لوگوں کے لئے کہ جنہوں نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لئے کوئی اشتہار بھی نہیں دیا ہوتا۔ عبداللہ العلی نے مارکیٹنگ کمپین کے لئے ریگولیٹری ایجنسی کی اجازت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بروکریج کمپنیاں ڈائریکٹ مارکیٹنگ کے لئے ادارے سے رابطہ کرکے اجازت لے سکتی ہیں۔ اس اجازت نامے کے لئے مارکیٹنگ کمپین کی تفصیلات اور کسٹمر کی فہرست فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ اجازت کے بغیر لوگوں کے ساتھ ایس ایم ایس ، کال یا واٹس ایپ کے ذریعے مارکیٹنگ کے لئے رابطہ کرنا خلاف ضابطہ ہوگا اور ایسا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

مزید : عرب دنیا


loading...