حاملہ نظر آنے والی خاتون کا ڈاکٹروں نے آپریشن کیا تو پیٹ سے ایسی چیز برآمد کہ آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوگیا

حاملہ نظر آنے والی خاتون کا ڈاکٹروں نے آپریشن کیا تو پیٹ سے ایسی چیز برآمد کہ ...
حاملہ نظر آنے والی خاتون کا ڈاکٹروں نے آپریشن کیا تو پیٹ سے ایسی چیز برآمد کہ آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوگیا

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) انسانی جسم سے رسولی برآمد ہونا کوئی انوکھی بات نہیں ہے اور بعض اوقات خاصی بڑی جسامت کی رسولیاں بھی برآمد ہوجاتی ہیں، لیکن اتنی بڑی رسولی شاید میڈیکل کی تاریخ نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہو گی۔

اخبار دی مرر کے مطابق میرٹھ شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون کملیش دیوی کے جسم میں یہ دیوقامت رسولی گزشتہ پانچ سال سے بن رہی تھی۔ وہ بیچاری اپنے خاوند کے دباﺅ کے باعث درد سہتی رہی اور ہسپتال جانا چھوڑ دیا۔ رسولی خاتون کی دائیں بیضہ دانی میں موجود تھی اور اس کا سائز اتنا بڑا ہو چکا تھا کہ اس کے لئے ہلنا جلنا بھی ممکن نہ رہا تھا۔

حمل کی وجہ سے خاتون کو ایسی چیز کھانے کی عادت پڑگئی کہ نارمل انسان کوشش کے باوجود نہ کھاسکے

کملیش دیوی نے بتایا کہ پانچ سال قبل جب اسے پہلی بار درد کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے علاج کی خواہش ظاہر کی، مگر اس کے خاوند کا کہنا تھا کہ وہ غریب لوگ ہیں لہٰذا علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اور کملیش دیوی کے ہسپتال جانے پر ہی پابندی لگادی۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران رسولی کا حجم بھیانک حد تک بڑھ گیا۔ چھ ماہ قبل بالآخر خاتون کے خاوند کا انتقال ہوگیا تو اس نے دوبارہ ہسپتال جانے کا ارادہ کیا۔

ڈاکٹروں نے اس کی افسوسناک حالت کو دیکھ کر اسے مصیبت سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ گزشتہ جمعہ کے روز کملیش دیوی کا آپریشن کیا گیا اور تین گھنٹے کی تگ و دو کے بعد بالآخر رسولی کو جسم سے باہر نکال لیا گیا۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس رسولی کا وزن تقریباً 90 کلوگرام تھا۔

بیچاری خاتون کی بدقسمتی دیکھئے کہ وہ اپنے خاوند کے منع کرنے پر پانچ سال تک دکھ جھیلتی رہی، لیکن ہسپتال جانے پر پتہ چلا کہ وہ ایک سرکاری سکیم کے تحت مفت علاج کی حقدار تھی۔ خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اے ایس جگی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتنی بڑی رسولی کبھی دیکھی نہ کبھی اس کا ذکر سنا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں گے کیونکہ امکان ہے کہ یہ رسولی ایک نیا ورلڈ ریکارڈ ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...