اپنے آپ کو فٹ رکھ کر آپ اس ایپ سے بے شمار تحائف اور کیش حاصل کرسکتے ہیں، مگر کیسے؟ جانئے انتہائی دلچسپ طریقہ

اپنے آپ کو فٹ رکھ کر آپ اس ایپ سے بے شمار تحائف اور کیش حاصل کرسکتے ہیں، مگر ...
اپنے آپ کو فٹ رکھ کر آپ اس ایپ سے بے شمار تحائف اور کیش حاصل کرسکتے ہیں، مگر کیسے؟ جانئے انتہائی دلچسپ طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) اپنے آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھنا تو ایک فطری خواہش ہے لیکن اگر کوئی آپ کو ساتھ ہی تحائف اور نقد رقم کا کہے تو آپ کے کان کھڑے ہوجائیں گے۔ایسا ہی کچھ Sweatcoinنامی ایپ کی جانب سے بتایا گیا ہے اور صارفین کو حرکت کرنے اور جسمانی کثرت پر انعامات کا لالچ بھی دیا گیا ہے۔
یہ ایپ برطانیہ میں iOSصارفین کی لوکیشن اور حرکات و سکنات کو دیکھتے ہوئے انہیں انعامات اور نقد رقم دے گی۔ابتداءمیں یہ انعامات مختلف اشیاءاور کوپن کی صورت میں صارف کو دئیے جائیں گے اور کامیابی کی صورت میں انہیں نقد رقوم دی جائیں گی۔اس ایپ کے شریک بانی اولیگ فورمینکو کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا مقصد لوگوں میں حرکت کرنے اور ورزش کی افادیت سے آگاہ کرناہے۔اس کا کہنا تھا کہ صارف کو ورزش کرنے کے بدلے Sweatcoinملیں گے جنہیں برطانوی پاﺅنڈ میں تبدیل کرکے کیش کرایا جاسکے گا۔اس کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے لوگ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی کوشش بھی کریں اور جب انہیں پیسے ملنے کی امید ہوگی تو وہ اپنی صحت کے بارے میں الرٹ رہیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -