اپوزیشن پانامہ پیپرز کے نام پر قوم کا وقت ضائع کر رہی ہے :ماروی میمن

اپوزیشن پانامہ پیپرز کے نام پر قوم کا وقت ضائع کر رہی ہے :ماروی میمن
اپوزیشن پانامہ پیپرز کے نام پر قوم کا وقت ضائع کر رہی ہے :ماروی میمن

  


اسلام آباد (مانیٹڑنگ ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین اور وزیر مملکت ماروی میمن نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کے معاملے پر اپوزیشن قوم کا وقت ضائع اور اپنی سیاست چمکا رہی ہے ،بلاول بھٹو کے وزیراعظم کے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کو غدار کہنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔

نجی ٹی وی چینل’’نیو نیوز‘‘کے مطابق ماروی میمن کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا نام کہیں بھی نہیں لیا گیا، لیکن اس کے باوجود وزیراعظم نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والی اس کمیشن کے لئے حکومت نے انتہائی جامع اور واضع ٹی او آرز مرتب کئے جبکہ اپوزیشن کے ٹی او آرز مخصوص شخصیت کے لئے بنائے گئے ۔مروی میمن کا کہنا تھا کہ حکومت پانامہ پیپرز کی شفاف تحقیقات چاہتی ہے اسی لئے واضھ اورت جامع ٹی او آرز بنائے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...