لاہور ٹریفک پولیس میں اندھیر نگری

لاہور ٹریفک پولیس میں اندھیر نگری
لاہور ٹریفک پولیس میں اندھیر نگری

  


لاہور(کرائم رپورٹر) سفا رش نہ رکھنے والے ٹر یفک وارڈن کی ڈیو ٹیا ں اورنج لائن ٹرےن منصوبے کی تعمےر کے علا قو ں میں لگا دی گئی ہیں جبکہ دوران ڈےوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وارڈنز کو 10ہزار روپے نقد انعام دےنے کا بھی اعلا ن کیا گیا تھا جو کہ کسی حق دار کو نہیں مل سکا ۔ محکمے میں تعینا تی اور انعا ما ت کے لیے پسند نا پسند کا خیا ل رکھا جا تا ہے۔بیشتر وارڈن اورنج لائن ٹرےن منصوبے پر ڈیو ٹی کر نے کی وجہ سے بیما ر ہو گئے ہیں۔ وا ضح رہے چےف ٹرےفک آفےسرلاہور طےب حفےظ نے دوران ٹرےفک کی روانی ےقےنی بنانے اور شہرےوں کو ہر ممکن سفری سہولےات کی فراہمی کےلئے وارڈنز کا دربار منعقد کےا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ،ٹرےفک کی روانی اور قوانےن کی پاسداری سٹی ٹرےفک پولےس کی اولےن ترجےحات ہےں ،اس سلسلے مےں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا ئیں ۔سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر کام کریں،انکی فلاح وبہبود کےلئے بھی ہر ممکن اقدامات کےئے جا رہے ہےں،دوران ڈےوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وارڈنز کو 10ہزار روپے تک نقد انعام دےا جائے گا ۔ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھنے مشکوک افراد کے بارے میں متعلقہ پولیس یا افسران کو فوری اطلاع دینے کا حکم دیا گیا۔ دربار میں چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ،ایس پی ہیڈ کوارٹرزامتےازالرحمن اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرےن پراجےکٹ پر تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے سے مصروف عمل ہے،سٹی ٹرےفک پولےس نے پراجےکٹ والی جگہوں تےن شفٹوں مےں وارڈنز تعےنات کےئے تاکہ ٹرےفک کی روانی مےں پرابلم نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گردوغبار سے بچاﺅ کےلئے وارڈنز کےلئے جدےد ماسک ،موسم کی شدت کے پےش نظر جےکٹس بھی تقسےم کردی گئیںعلاوہ ازےں پراجےکٹ کے تعمےراتی علاقوں مےں ٹرےفک کے بہاﺅ مےں مزےد بہتری کےلئے 650کونز بھی مہےا کی گئیںتاکہ دوطرفہ ٹرےفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے۔سی ٹی او نے کہا کہ کہ وارڈنز کا کردار ہمارے معاشرے میں رول ماڈل ہے جو کہ ہر وقت براہ راست شہریوں سے وابستہ رہتے ہیں۔ وارڈنز اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور ہمہ وقت جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر شہریوں کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ وارڈنز ٹریفک کے بہاﺅ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہرےوں کو ٹرےفک قوانےن بارے اےجوکےٹ کرنے کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں تاہم اس دوران شہریوں سے رویہ انتہائی نرم اور شائستہ رکھیں۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی مدد کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی کوششیں قابل ذکر ہیں اس حوالے سے وارڈنز کو جدید ترین آلات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ٹر یفک وارڈن نے اپنا نا م شا ئع نہ کر نے کی شر ط پر ہے کہ محکمے میں پسند نا پسند کا کیا ل رکھا جا تا ہے کو ن کہتا ہے کہ ٹر یفک پو لیس کر پشن سے پا ک ہے ۔اس محکمے میں جس قدر مبینہ کر پشن ہے یہ محکمہ پنجا ب پو لیس کو بھی بہت پیچھے چھو ڑ گیا ہے۔من پسند جگہو ں پر تعینا تی حا صل کر نے کے لیے سفارش کے سا تھ سا تھ مبینہ رشو ت کا بھی سہا را لینا پڑ تا ہے۔محکمے میں ٹر یفک وارڈن سے لیکرسی ٹی او کے سٹا ف تک سبھی پیسے کما رہے ہیں۔جبکہ سیکٹر انچارج اور مختلف سنٹروں پر تعینا تی حا صل کر نے والے لا کھو ں روپے ما ہا نہ کما نے میں مصروف ہیں۔بیشتر وارڈن اورنج لائن ٹرےن منصوبے پر ڈیو ٹی کر نے کی وجہ سے بیما ر ہو گئے ہیں۔ چیف ٹر یفک آفیسر لا ہورطیب حفیظ چیمہ نے اس با ر ے میں مو قف اختیا ر کیا ہے کہ محکمے کو کر پشن سے پا ک کر دیا ہے ۔من پسند جگہو ں پر تعینا تی کی خبر یں غلط ہیں.

مزید : لاہور


loading...