وزیر اعظم کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے انہیں پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل ہے : ظفر اللہ خان

وزیر اعظم کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے انہیں پارلیمنٹ میں ...
وزیر اعظم کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے انہیں پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل ہے : ظفر اللہ خان

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو پوری پارلیمان کا اعتماد حاصل ہے،ان کے جانے کی باتیں کرنے والوں معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل ہے،پیپلزپارٹی ادھ موئی پارٹی ہے جو خود کو زندہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ظفراللہ خان کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات سے بھاگے ہیں اور نہ ہی بھاگیں گے کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے،پانامہ پیپرز بلکہ سمیت تمام معاملات کے حل کے لئے حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے،جمہوری حکومت میں بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ پانامہ پیپرز کے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے اور اس ضمن میں تمام سرکاری ادارے کمیشن سے بھرپور تعاون کریں گے، اگر کوئی سرکاری ملازم یا ادارہ سپریم کورٹ کے اس کمیشن سے تعاون نہیں کرتا تو اسے گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے گا اور تاریخ میں اس کا نام سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد


loading...