بجلی کی پیداوار کے 17منصوبوں سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا‘خواجہ شاہ زیب اکرم

بجلی کی پیداوار کے 17منصوبوں سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا‘خواجہ شاہ زیب اکرم

لاہور (کامرس رپورٹر)وائس چیئرمین پیاف و چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان چائنا اقتصادی راہداری پیکیج کے تحت 10ہزارچار سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے 17منصوبوں سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ،اقتصادی راہداری معاہدے کے تحت چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران چین پاکستان میں24ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی کی پیداوار کیلئے36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

جن میں فوری طور پر 10,400میگا واٹ بجلی کی پیداوار کو یقینی بنا کر ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لے 17منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے10,400میگا واٹ بجلی کی فراہمی سے صنعتوں کو وافر و مسلسل بجلی مہیا ہوگی ۔صنعتی پہیہ رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے اور ان کا ٹائم فریم مقرر کیا جائے تاکہ ملک میں جاری توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

مزید : کامرس


loading...