جرمن کمپنی بوش پاکستان میں اپنی مصنوعات متعارف کروائے گی

جرمن کمپنی بوش پاکستان میں اپنی مصنوعات متعارف کروائے گی

لاہور:(پ ر)بی ایس ایچ جرمنی پاکستان میں اپنی مصنوعات متعارف کرائے گی اوراس سلسلے میں کمپنی مختلف کاروباری اداروں کے ساتھ ڈسٹری بیوشن پارٹنر شپ کے آپشنز پر غور کررہی ہے۔بی ایس ایچ ہوم اپلائنسز جوکہ رابرٹ بوش جرمنی کی 100فیصد ملکیتی کمپنی ہے پاکستان میں ریٹیل اور ڈسٹری بیوشن کا نیٹ ورک قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشت پاکستان جس کی آبادی بڑھنے کا تناسب 2فیصد ہے میں اپنے کاروبار کو توسیع دی جائے۔BSH-UAEکے چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے مشرق وسطیٰ اورجنوبی ایشیاء کو کھان سجن نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی کمپنی کے پاکستان میں کاروباری آپریشنز کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی شرح نمو2020ء تک 5فیصد رہے گی جس کی بنیادی وجہ گرانی میں کمی اورکنزیومر بیس میں نمایاں اضافہ ہے جو کہ تقریباً 6فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں نمبر1ہوم اپلائنسز سپلائر بننا چاہتے ہیں اور اپنے کاروبار کو آنے والے سالوں میں دگنی شرح سے ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کی کمپنی پاکستانی صارفین کودنیا کی بہترین ہوم اپلائنسز پراڈکٹس سے متعارف کرانا چاہتی ہے یہ صارفین اپنے لائف اسٹائل کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔پاکستان میں بوش اپلائنسز متعارف کرانا جنوبی ایشیا ء میں اپنے کاروبار توتوسیع دینے کی طویل المدتی گروتھ اسٹریٹجی کا حصہ ہے۔نہوں نے کہا کہ پاکستانی صارفین بوش کی پراڈکٹس سے مستفید ہو کے اپنے لائف اسٹائل کو بہتر بنائیں گے اور اس بہتری میں بوش کا اہم کردار ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...