6ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی 3-9فیصد تک بڑھ گئی

6ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی 3-9فیصد تک بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال 2015-16ء کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران بڑے صنعتی اداروں ( ایل ایس ایم) کی شرح ترقی 3.9 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی میں 1.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو ملک میں صنعتی کارکردگی میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری اور توانائی کی قلت کے مسائل کے خاتمہ سے صنعتی اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے جس میں روز بروز بہتری ہو رہی ہے جو ملکی معیشت کی ترقی کے لئے خوش آئند ہے۔

مزید :

کامرس -