لاہورآرٹس کونسل کا سجاد طافوکو میوزک کی تربیت دینے کاٹاسک

لاہورآرٹس کونسل کا سجاد طافوکو میوزک کی تربیت دینے کاٹاسک

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل(الحمراء) نے ملک کے نامور گٹاریٹس سجاد طافو اور اس کی ٹیم کو لبیرٹی چوک لاہور میں عوام کو سستی تفریح پہچانے اور میوزک سیکھنے کے خواہش مند افراد کو میوزک کی تربیت دینے کاٹاسک دے دیا ہے ،وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ لبیرٹی چوک میں ہر ہفتہ اور اتوار کی شام کو6تا8بجے تک نہ صرف پرفارم کیا کریں گے بلکہ خواہش مند افراد کو میوزک سیکھنے کی تربیت بھی دیا کریں گے جس سے نہ صرف عوام کو سستی تفریح مہیا ہوگی بلکہ لاہور آرٹس کونسل کے اس اقدام سے معاشرتی تناؤ میں بھی کمی آئے گی۔ چیئرمین الحمراء کامران لاشاری کے اس نئے اقدام سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ ’’پرامن معاشرہ بذریعہ ادب وثقافت‘‘ کے داعی ہیں۔عوامی سطح پر لاہور آرٹس کونسل کے اس اقدام کو بہت پذیرائی ملی رہی ہے۔ ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمد خان کا اس حوالے سے کہناہے کہ ابھی تو ہم نے الحمراء سٹریٹ میوزک کو لاہور کے ایک چوک سے شروع کیا ہے جسے جلد ہی وسیع کیا جائے گا۔ جس سے آرٹ کی فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید : کلچر


loading...