کنگنا کی تعریف پر ودیا نے شوہر کیلئے نئی مشکلات کھڑی کردیں

کنگنا کی تعریف پر ودیا نے شوہر کیلئے نئی مشکلات کھڑی کردیں
کنگنا کی تعریف پر ودیا نے شوہر کیلئے نئی مشکلات کھڑی کردیں

  


ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کی اداکارہ ودیا بالن نے اداکارہ کنگنا رناوت کے ہریتک روشن کے ساتھ تنازع میں کنگنا رناوت کی جرات و بہادری کی تعریف کر کے جہاں کنگنا کا حوصلہ بڑھایا ہے وہاں ودیا بالن کو شائد اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ان کے شوہرکے لیے نئی مشکلات کھڑی ہوجائیں گی۔کنگنا رناوت کے حریف ہریتک روشن ودیا بالن کے شوہر سدھارتھ رائے کپور کی فلم ’’کابل‘‘میں اہم رول کر رہے ہیں۔ ہریتک روشن کی حریف کنگنا کی تعریف کرنا ہریتک کو ناراض کرنے کے مترادف ہے۔ودیا بالن کے شوہر پریشان ہیں کہ اگر ہریتک کو ودیا کی کنگنا کی تعریف میں کی گئی باتیں ناگوار گزریں تو وہ فلم میں کام سے انکار بھی کرسکتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...