پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن نے ٹیلی کام کمپنی ورلڈ کال کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن نے ٹیلی کام کمپنی ورلڈ کال کی خریداری میں دلچسپی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن نے ٹیلی کام کمپنی ورلڈ کال کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ورلڈ کال نے بھی پی ٹی سی ایل کو گرین سگنل دے دیاہے۔ورلڈ کال انتظامیہ نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ورلڈ کال کی خریداری کیلئے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پی ٹی سی ایل کے آفر کا سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کال کی فروخت کیلئے پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے جلد باقاعدہ مذاکرات کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ورلڈ کال کے مطابق ادارے کی فروخت سے قبل تمام شیئرز ہولڈر سے منظوری لینے کیلئے جلد ایک اہم اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -