مہنگائی کو مدنظررکھتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے: پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن

مہنگائی کو مدنظررکھتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے: پنجاب سول سیکرٹریٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ برائے 2016-17میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں پچاس فیصد تک اضا فہ کیا جائے ۔بجٹ تجاویز میں آراء کے لیے گزشتہ روز ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر رانا محمد نثار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی اور وفاقی حکومت اور صو بائی حکومت سے بھر پورمطالبہ کیا گیا کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے کم از کم تنخواہوں میں 50%اضافہ کیا جائے اور 50%ایڈ ہاک ریلیف سمیت تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کر کے نئے سکیل لائے جائیں ۔ منجمد ہاؤس رینٹ کو موجودہ سکیلوں کے مطابق کیا جائے اپ گریڈیشن سے محروم باقی ماندہ تمام کیڈرز کو سکیلوں کی اپ گریڈیشن دی جائے اور اس سلسلہ میں جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے وہ بجٹ سے پہلے اپنی سفارشات پیش کرکے درجہ چہارم ملازمین کے لئے کم آمدن خصوصی الاؤنس 5000/-روپے منظور کیا جائے ۔
جلاس میں متفقہ فیصلہ کے مطابق اگر چارٹر آف دیمانڈ منظور نہیں کیے گئے تو سیکرٹریٹ ملازمین مطالبات کی منظوری کے لئے بھر پور احتجاج کریں گے اجلاس میں ایسوسی ایشن کے تمام عہداران سمیت ایگزیکٹو ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -