گلوکار احمد نواز نے اپنی ویڈیو البم ’’ کہاں ہو تم ‘‘ کے لئے ماڈل کا انتخاب کر لیا

گلوکار احمد نواز نے اپنی ویڈیو البم ’’ کہاں ہو تم ‘‘ کے لئے ماڈل کا انتخاب ...

لاہور ( این این آئی )سینئر اداکار نواز انجم کے صاحبزادے گلوکار احمد نواز نے اپنی ویڈیو البم ’’ کہاں ہو تم ‘‘ کے لئے ماڈل کا انتخاب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار احمد نواز اپنی پہلی ویڈیو البم کی ریکارڈنگ کے لئے رواں ہفتہ قلعہ روہتاس جائیں گی جہاں وہ نئی ماڈل کے ہمراہ اپنی ویڈیو البم کا شوٹ کریں گے ۔ ان کی ویڈیو البم قلعہ روہتاس کے ساتھ دیگر تاریخی مقامات پر شوٹ کی جائے گی ۔ البم ’’ کہاں ہو تم ‘‘ کے رائٹر و ڈائریکٹر نواز انجم ہیں جبکہ اس کا میوزک راحیل مرزا نے مرتب کیا ہے ۔اس حوالے سے احمد نواز کے والد نوازانجم کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا میری طرح اپنے شعبے میں کامیابیاں حاصل کرے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بیٹا ایک اچھے مقام پر ہو اور دنیا اس پر رشک کرے ۔ میں بھی چاہتا ہوں کہ مستقبل میں میرا بیٹا ایسے ہی مقام پر کھڑا ہو ۔

مزید : کلچر


loading...