حکومت اور نجی شعبہ پ توانائی کے شعبے میں مل کر کام کریں:، نائب صدر لاہو ر چیمبر

حکومت اور نجی شعبہ پ توانائی کے شعبے میں مل کر کام کریں:، نائب صدر لاہو ر ...

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے حکومت اور نجی شعبہ پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی کے شعبے میں مل کر کام کریں جس سے توانائی کی قلت کے مسئلے پر کم سے کم وقت میں قابو پانا ممکن ہوگا۔ ایک بیان میں ناصر سعید نے کہا کہ اگرچہ حکومت توانائی کے شعبے میں تیزی سے کام کررہی ہے لیکن ضروری ہے کہ اس عمل میں نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شراکت یقینی بنائی جائے۔ توانائی کا بحران ختم کرنے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کا مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

نجی شعبے کو چاہیے کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے تاکہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ ناصر سعید نے کہا کہ ماضی میں توانائی کا بحران حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششوں کے فقدان کا خمیازہ ملک بھر کے صنعتی و تجارتی شعبے کو بھگتنا پڑا ہے، توانائی کے بحران کی وجہ سے صنعتی پیداوار کم ہوئی جس کے منفی اثرات برآمدات پر واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کرنے کے لیے سستی اور وافر توانائی ناگزیر ہے۔

مزید : کامرس


loading...