کراچی حقیقی معائنوں میں شوبز کا گڑھ بن چکا ‘ اداکار فیصل قریشی

کراچی حقیقی معائنوں میں شوبز کا گڑھ بن چکا ‘ اداکار فیصل قریشی
کراچی حقیقی معائنوں میں شوبز کا گڑھ بن چکا ‘ اداکار فیصل قریشی

  


لاہور ( این این آئی) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی میں نجی پروڈکشن اداروں نے بے شمار اداکاروں کو متعارف کروایا مگر یہ بات بھی اپنی جگہ پر تلخ حقیقت ہے کہ ہم پچھلے تیس سالوں سے اپنے سینئرز کا کوئی متبادل تلاش نہیں کر سکے ۔ ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عظمیٰ گیلانی ، روحی بانو ، نگہت بٹ ، نائمہ خان ، نجمہ محبوب ، طاہرہ واسطی ، قوی خان ، مسعود اختر ، منور سعید ، فردوس جمال ، عابد علی اور طلعت حسین جیسے فنکاروں کا متبادل تیار نہیں کر سکے ۔ یہ فنکار خود اپنی ذات میں ایک انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں اور ہم جیسے جونیئر اداکاروں نے ان کو دیکھ کر اداکاری سیکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی مجھے اس بات کا افسوس ہوتا ہے کہ لاہور فلم انڈسٹری کی طرح ڈرامہ انڈسٹری میں بھی اپنا مقام گم کر چکا ہے ۔ میری دلی خواہش ہے کہ لاہور سے دوبارہ ایسے ڈرامے پیش کیے جائیں جن کی مثالیں آج بھی بھارت کی پونا یونیورسٹی میں دی جاتی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل قریشی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا سبب آپ کے سامنے ہے اور لاہور کی ڈرامہ انڈسٹری کے زوال کا سبب آپ کو خود ڈھونڈکو اس کا تدارک کرنا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بے شمار فلمیں تخلیق کی جا رہی ہیں اور اس کے ساتھ درجنوں ڈرامہ سیریل تکمیل کے مراحل میں ہیں اور کراچی اس وقت حقیقی معائنوں میں شوبز کا گڑھ بن چکا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...