اداکارہ بلو رانی نے اپنی مقبولیت کو کیش کروانا شروع کر دیا

اداکارہ بلو رانی نے اپنی مقبولیت کو کیش کروانا شروع کر دیا

لاہور ( این این آئی) اداکارہ بلو رانی نے اپنی مقبولیت کو کیش کروانا شروع کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ بلو رانی نے اسٹیج ڈراموں میں اپنی بھرپور مقبولیت اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے اپنے معاوضے میں 20ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے بلو رانی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملبوسات ،اشیاء خوردو نوش سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہمارے معاوضے سالوں سے ایک ہی جگہ پر ہیں ۔ جس کے باعث مجبوراً مجھے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اپنے معاوضے میں اضافہ کرنا پڑا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...