سید طیب حسین رضوی کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کا اہتمام

سید طیب حسین رضوی کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) پاک فلم انڈسٹری ٹریڈ کی ہر دل شخصیت فلمساز،تقسیم کار مادام سنگیتا،کویتا کے والد محترم سید طیب حسین رضوی (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے گزشتہ روز سنگیتا کے پروڈکشن آفس واقع ایورنیو اسٹوڈیوز کے برآمدے میں دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔شرکاء نے قرآن مجید کے سپارے پڑھے ،ایورنیو سٹوڈیو کی مسجد کے پیش نماز نے درود پاک،تسبیح اور ذکر خیر کے بعد بڑے خشوع کے ساتھ دعائے مغفرت مانگی، اس موقع پر مادام سنگیتا والد محترم کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں،احباب نے دلاسہ دیا صبر کی تلقین کی ،دعا میں شریک احباب میں مصطفےٰ قریشی،غلام محی الدین،سٹار میکر جرار رضوی،ڈی او پی خالد محمود،تبسم،اچھی خان،ہدایتکار میاں عظمت نواز، محمد طارق رومی،شاہد رانا، امتیاز رانا،حسن زبیری،مقصود احمد،ظہیر یاسین، اقبال،غلام حسین تونسوی،،ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی علی جان،عاطف ملک،رانا فقیر جمال،خالد ریاض،کوریوگرافر پپو سمراٹ،تدوین کار کے ڈی مرزا،رائٹر سورج بابا،پروڈکشن منیجر نوابی،سلیم چٹا، دیگر قابل ذکر ہیں، دعا کے بعد فلم میکرز، تیکنیکاروں،ورکرز نے مادام سنگیتا سے اظہار افسوس کیا۔

مزید :

کلچر -