اداکارہ ثناء یکم جون کو انگلینڈ میں ہونے والے فیشن شو میں شرکت کریں گی
لاہور ( این این آئی ) اداکارہ ثناء یکم جون کو انگلینڈ میں ہونے والے فیشن شو میں شرکت کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء یکم جون کو انگلینڈ میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں ایک ملٹی نیشن کمپنی کی جانب سے بطور برانڈ ایمبسڈر شرکت کریں گے ۔ فیشن شو میں دنیا بھر کی ٹاپ ماڈلز ریمپ پر کیٹ واک کریں گی ۔ ثناء دو روز تک انگلینڈ میں قیام کرنے کے بعد پاکستان واپس آجائیں گی ۔