کینال روڈ کی توسیع ، 5ترقیاتی سکیموں کے 2ارب 40کروڑ روپے ایل ڈی اے کو منتقل

کینال روڈ کی توسیع ، 5ترقیاتی سکیموں کے 2ارب 40کروڑ روپے ایل ڈی اے کو منتقل

 لا ہور (اپنے خبر نگا ر سے )پنجاب حکومت نے لاہور کینال روڈ کی توسیع کے لئے پانچ ترقیاتی سکیموں کے دو ارب چالیس کروڑ سے زائد کے فنڈز ایل ڈی اے کو منتقل کردیئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق پنجاب کی شاہراہوں پر ہینڈی کرافٹ آؤٹ لٹس کی تعمیر کیلئے بیس کروڑ سے زائد ،پنجاب کے پانچ اضلاع کی ثقافت کی تحقیق اور اشاعت کے لئے مختص فنڈز ، گندھارا آرٹ ویلیج ، گورنمنٹ پرنٹنگ پریس لاہور اور بہاولپور کے نئے ہالز کی تعمیر کے لئے فنڈز بھی منتقل کئے گئے ہیں۔ بی او ٹی موڈ میں سرکاری شیئر کی مد میں مختص دو ارب کے فنڈز بھی منتقل کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل پنجاب حکومت سے لاہور کینال روڈ توسیع منصوبے کی سروسز کی منتقلی کے لئے فنڈز مانگے تھے۔ واسا کو ستوکتلہ ڈرین ، سیوریج منصوبے اور نالوں کو پختہ کرنے کے لئے 70 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منتقل کئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...