کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس،مریضوں کے داخلہ فارم پر کرنے کی ہدایت

کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس،مریضوں کے داخلہ فارم پر کرنے کی ہدایت

لاہور( جنرل رپورٹر)کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا خصوصی اجلاس منگل کے روز مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں ہواجس میں سیکرٹری پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ علی جان خان،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سیداور لاہور سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے افسران نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔ ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی سیکرٹری ڈاکٹر صومیہ اقتدار نے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ڈینگی مریض کی رپورٹنگ کے سلسلہ میں اہم معلومات فراہم کیں۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام ہسپتال ڈینگی مریضوں کا آؤٹ ڈور فارم اور داخلہ فارم ضرور پر کریں اور مریضوں کا ڈیٹا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ شیئر کریں۔ انہوں نے ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹرز اور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈینگی آؤٹ ڈور اور انڈور سرویلنس اور ویکٹر سرویلنس کی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا گیا۔ سیکرٹری علی جان خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے مشتبہ ، ممکنہ اورمصدقہ کیسوں کے بارے میں روزانہ رپورٹ پیش کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...