جناح ہسپتال میں صفائی عملہ کا احتجاج،کوڑا ایم ایس آفس کے باہر پھینک دیا

جناح ہسپتال میں صفائی عملہ کا احتجاج،کوڑا ایم ایس آفس کے باہر پھینک دیا

لا ہور (جنر ل رپورٹر )تنخواہوں میں کٹوتی، کم اجرت کے خلاف جناح ہسپتال میں تعینات صفائی کا عملہ سراپا احتجاج، ہسپتال کا تمام فضلہ ایمرجنسی اور ایم ایس آفس کے باہر پھینک دیا، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاج ختم کردیا۔تفصیلات کے مطا بق گرمی نے جناح ہسپتال کے صفائی کے عملے کا بھی پارہ چڑھا دیا۔۔ صفائی کے عملے نے کم اجرت ،ٹھیکیداروں کے نارواسلوک اور چھٹیاں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے ایم ایس اور پرنسپل آفس کے باہر احتجاج کیا۔ تین گھنٹے کے احتجا ج کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے مظاہرین کے مطالبات منظور کرتے ہوئے ا ن کی تنخواہوں میں اضافے کیساتھ ساتھ مہینے میں دوچھٹیوں کا اعلان بھی کیا۔8 گھنٹے ڈیوٹی کرنیوالے کوماہانہ دس ہزار اور بارہ گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینے والے کوماہانہ 14ہزارروپے اداکیے جائیں گے۔مظاہرین نے احتجاج تو ختم کردیا مگر ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کوآئندہ ماہ سے ماہانہ چھٹیاں اور تنخواہ اضافے کے ساتھ نہ ملی تو وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...