گورومانگٹ کے قریب ریلوے لائن کے نیچے انڈر پاس تعمیر کیاجائیگا

گورومانگٹ کے قریب ریلوے لائن کے نیچے انڈر پاس تعمیر کیاجائیگا

لاہور(اپنے خبر نگار سے) گلبرگ اور کنٹونمنٹ ایریا کے درمیان بڑھتی ہوئی ٹریفک کی ضروریات کے پیش نظرلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی 10کروڑ33لاکھ روپے کی لاگت سے گورومانگٹ کے قریب ریلوے لائن کے نیچے دو رویہ انڈر پاس تعمیر کرے گی ۔ لبرٹی چوک سے حسین چوک کے راستے کینٹ ایریا میں روزانہ آنے جانے والی 40ہزار گاڑیوں کے لئے تعمیر کئے جانے والے اس انڈر پاس کی چوڑائی 13.6میٹر ہو گی اور یہ دونوں طرف سے دو دو ٹریفک لین پر مشتمل ہو گا ۔ موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کی سہولت کے لئے اس کی اونچائی 3.1میٹر رکھی گئی ہے اور اس میں بسیں ‘ ٹرک اور دیگر بڑی گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی ۔ منصوبے کی تعمیراتی لاگت ایل ڈی اے برداشت کرے گا۔ ا س منصوبے کے لئے درکار اراضی حاصل کرنے کے لئے 70لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ بجلی ‘ واٹر سپلائی اور گیس وغیرہ کی تنصیبات کی منتقلی کے لئے 50لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...