مسلم لیگ (ن) کے دور میں انصافکا حصول ایک خواب بن گیا ہے،اعجاز چودھری

مسلم لیگ (ن) کے دور میں انصافکا حصول ایک خواب بن گیا ہے،اعجاز چودھری

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) کے دور حکومت میں انصاف کا حصول ایک خواب بن چکا ہے، پولیس عوام کو بجائے مجرموں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ،پولیس قاتلوں کی سہولت کار اور حکمرانوں آلہ کار بن چکی ہے ۔عدالتوں میں نامکمل چالان پیش کر کے پیشہ ور قاتل با آسانی ضمانت پر رہا کرا دئیے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسہ لاہور سے ایک روز قبل میرے بھتیجے تیمور حسین پر سمن آباد کے علاقے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ حادثاتی طور پر محفوظ رہے ، واقعہ کے ایف آئی آرتھانہ ملت پارک میں درج کر ائی اور حملہ آور کی گرفتاری کے باوجود تاحال اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ اعجاز احمد چوہدری نے بتایا کہ ملزم ابصار نے میری بھابی اور دو بھتیجوں سمیت تیرا افراد کے قتل کا انکشاف کیا ،یکم مئی سے اب تک ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔ اقبال جرم کرنے کے باوجود پولیس نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کیں اور نہ ہی عدالت میں اسکے خلاف چالان پیش کر سکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...