احتساب کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے،عظیم طارق

احتساب کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے،عظیم طارق

لاہور(پ ر)تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق ا ور سیکریٹری جنرل میاں ا مجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر اشرافیہ کے درمیان لوٹ مار کوتحفظ دینے کے لیے ان لکھا سمجھوتہ ہے حکومت اور اپوزیشن احتساب کے نام پر عوام کو ماموں بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد شروع ہونے والے دھرنو ں اور جلسوں کا مقصدلوٹی دولت واپس لانا نہیں بلکہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے حکمران اپنی مرضی کے کمیشن سے ڈرائی کلین اور اپوزیشن اپنی ٹرمز آف ریفرنس سے وزیر اعظم کو نشانہ بنانہ چاہتی ہے۔

۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس نے زرداری کو عمران خان کا دوست بنا دیا کل تک زرداری کو کرپشن کنگ کا خطاب دینے والے عمران خان زرداری سے مل کر حکمرانوں کا احتساب کرنا چاہتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی اور انقلاب کے نام پر اکھٹے ہونے والے کل تک ایک آمر کے دست و با زو بنے ہوئے تھے ۔اللہ توکل ڈھڈی سیکریٹری اطلاعات زیشان حسن ایڈوکیٹ بلوچستان کے صدر انجینئرصدام بلوچ سندھ کے صدر شہزاد رند نے بھی خطاب کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...