وزیر اعظم غیر ملکی دوروں پر 63کروڑ خرچ کرنیکا حساب دیں،نوشین حامد

وزیر اعظم غیر ملکی دوروں پر 63کروڑ خرچ کرنیکا حساب دیں،نوشین حامد

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وزیراعظم غیر ملکی دوروں پر 63کروڑ روپے خرچ کرنے کا حساب دیں،ان غیر ملکی دوروں سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا یہ دورے وزیراعظم نے اپنا اقتدار بچانے کے لئے کئے ہیں ،وزیر اعظم اب مشکل میں پھنس چکے ہیں۔

اور دوسرے ممالک سے مدد مانگ رہے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنے پر لگنے والے الزامات کا جواب کیوں نہیں دیتے ،وہ خوف زدہ کیوں ہیں،پہلے وزیراعظم کے صاحبزادے کی آف شور کمپنی کا انکشاف ہوا اور اب ان کے صاحبزادی کی بھی آف شورکمپنی نکلی اس لئے اب ان کا ان الزامات کا جواب دینا بہت ضروری ہوگیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...