پیپلز پارٹی کے شیخ علی سعید نے حیدر گیلانی کی بازیابی پر مٹھائی تقسیم کی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق ممبر کونسل شیخ علی سعید کی رہائش گاہ پر سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی کی بازیابی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے سابق صدر نصیر احمد، یامین خان آزاد، میاں راشدنے سید یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے حیدر گیلانی کی بازیابی کے مبارک بار پیش کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی خاندان نے ہمیشہ آمریت اور دہشت گردی کے خلاف صفحہ اول میں رہ کر جدوجہد کی ہے سید یوسف رضا گیلانی نے آمریت کے دور میں کئی سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ان کی وزارت عظمی کے دور میں سوات اور مالا کنڈ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔