پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے821مقامات پر چھاپے،88گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر )پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 821مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ13,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،50افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر88فراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے34افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔
ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔