صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے نرسوں کا کردار کسی صورت کم نہیں،ثمینہ یاسمین

صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے نرسوں کا کردار کسی صورت کم نہیں،ثمینہ یاسمین

لاہور( جنرل رپورٹر)صحت کے شعبہ کی ترقی اور خدمات کی بہتری کے حوالے سے نرسوں کا کردار کسی صورت بھی کم نہیں۔ پنجاب حکومت نے خواتین کا معاشرے میں با اختیار بنانے سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں فرائض سر انجام دینے والی نرسوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ثمینہ یاسمین، ڈی سی این جنرل ہسپتال فرحت محبوب اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صدر شمشاد نیازی نے نرسنگ کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ثمینہ یاسمین نے کہا کہ رواں برس پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن’’NURSES; A FORCE FOR CHANGE IMPROVING HEALTH SYSTEMS RESILIENCE‘‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ ہم بھی اقوام عالم کے دیگر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں کام کرنے والی نرسوں کی طرح انسانیت کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے عمل پیرا ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے رویوں میں مزید بہتری لا کر اپنے شعبہ کی نیک نامی میں مزید اضافہ کا سبب بنیں۔فرحت محبوب نے بتایا کہ پاکستان میں نرسنگ کے شعبہ کی بنیاد بیگم رعنا لیاقت علی خان نے رکھی تھی۔ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد عوام میں نرسنگ کے شعبے کی انسانیت کیلئے خدمات کا شعور بیدار کرنا ہے۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...