وفاقی بجٹ سے قبل این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے،ناصر رمضان گجر

وفاقی بجٹ سے قبل این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے،ناصر رمضان گجر

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ق) لاہور کے ترجمان ناصررمضان گجر نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی بجٹ سے قبل آئین پر عمل درآمد کرتے ہوئے قومی مالیاتی کمیشن( این ایف سی ) ایوارڈ کا اعلان کرے ۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم اور فنڈز کی فراہمی سے دیگر صوبوں کو بجٹ بنانے میں آسانی ہوگی اور وہ اپنے مالی خسارہ کو این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی سے ختم کرسکیں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ حکومت آئین پر عمل درآمد کرتے ہوئے اور عوام کے بہترین مفاد میں 9ویں مالیاتی کمیشن(این ایف سی ) ایوارڈ کا فی الفور اعلان کرے آئین کے مطابق این ایف سی ایوار ڈ میں تاخیر سے صوبے مسائل کا شکار ہیں اور انہیں اپنے اپنے صوبے کے بجٹ بنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس لیے حکومت بجٹ سے قبل این ایف سی ایوارڈ کیلئے چاروں صوبوں کا اجلاس بلائیں اور بجٹ سے قبل این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...