مختلف منصوبوں میں 215ارب کی بچت تاریخی کارنامہ ہے،رانا ارشد
لاہور( جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کی بہترین حکمت عملی اور پالیسیوں کی بنا پر پہلی بار مختلف منصوبوں میں 215۔ ارب روپے کی بچت نے تاریخ رقم کی ہے جیسے ہمیشہ ملک کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ایسے لوگوں کو انصاف اور احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے لوٹ مار ، کرپشن اور اربوں روپے کے قرضے معاف کر ا کر ملک کو کنگال کیا ان کی ان غلطیوں کو ہماری آئندہ آنے والی نسلیںیاد رکھیں گی اس امر کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے اپنے آفس میں وفد سے ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین جیسے منصوبے پر بھی بعض سیاستدانوں کی طرف سے غلط بیانی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور جدوجہد کے ذریعے رزق حلال کمانے والے مخلص پاکستانی اپنی ذمہ داریوں کو پوری کرتے ہوئے قرضے ادا کریں مگر اربوں کھربوں کے اثاثے رکھنے والے ، آف شور کمپنیوں محلات اور کارخانوں نے مالکان قرضے معاف کرا لیں تو یہ قوم کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔