میچوں پر جواء کھیلنے والے عمران خان دوسروں کو کرپٹ کیسے کہہ سکتے ہیں،عمران نذیر

میچوں پر جواء کھیلنے والے عمران خان دوسروں کو کرپٹ کیسے کہہ سکتے ہیں،عمران ...

لاہور(جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کرکت میچوں پر جوا کھیلنے والے عمران خان آج دوسروں کو کرپٹ کیسے کہہ سکتے ہیں ،انہوں نے جوے کی خاطر میچوں کے دوران ملکی عزت کو متعدد اربار تارتار کیا ، ایسے شخص پر کیسے اعتبار کیا جا سکتا ہے۔

اور انہیں ایک ملک کا وزیر اعظم کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ایمپائر کی انگلی ضرور اٹھی ہے لیکن اٹھنے والی اس انگلی نے عمران خان کو ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے سیاسی پچ سے آؤٹ قراردیدیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ وز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے پی کے کی حکومت کو نہیں گرایا جا سکتا تو پھر بتائیں وہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کس اصول کس آئین کے تحت مانگتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم8 میاں نواز شریف اور ان کی فیملی نے اگر کرپشن کی ہو تی وہ اپنے خاندان اور خود کو احتساب کے لئے پیش نہ کرتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...