عمران خان کے تمام تر اثاثے اور جائیداد پاکستان میں ہے ،عمر کسانہ

عمران خان کے تمام تر اثاثے اور جائیداد پاکستان میں ہے ،عمر کسانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار عمر کسانہ نے کہا ہے کہ( ن )لیگ کے درباریوں کو عمران خان پر الزاما ت لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔عمران خان کے تمام تر اثاثے اور جائیداد پاکستان میں ہے اور ان پر کرپشن کا بھی کوئی الزام نہیں ہے۔

جبکہ اسکے برعکس (ن) لیگ کے ہر سیاستدان پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں اور ان میں سے بیشتر کا پیسہ بھی باہر کے بنکوں میں پڑا ہوا ہے ۔ پانامہ لیکس میں عمران خان کا نہیں نوازشریف کی فیملی کا نام آیا ہے جس پر (ن )لیگ کے درباری میڈیا پر آکر وضاحتیں دینے میں مصروف ہیں ۔اپنے ایک بیان میں عمر کسانہ نے کہا کہ تحریک انصاف اور (ن )لیگ میں یہی فرق ہے کہ یہاں صرف ایماندار اور عوام سے مخلص لوگ منسلک ہیں جبکہ( ن) لیگ میں سب کرپٹ افراد ہیں جو عوام کو لٹنے کا مشن لیکر اسمبلیوں میں آتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...