ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس 17میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو سنا گیا

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس 17میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو سنا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر )ڈی او (سی) لاہورسندس ارشاد کی زیر صدارت ڈسڑکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ایک اہم اجلاس ٹاؤن ہا ل میں ہواجس میں ڈی او (مانیٹرنگ اینڈ انکوائری)امین اکبر چوپڑا،ڈی او (ہیلتھ)، ڈرگ انسپکٹرز، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ممبران اور متعلقہ میڈیکل سٹوروں کے مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں17 میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو سنا گیا اور ان کے فیصلے کیے گئے۔06 کیسوں کومزید کارروائی کے لیے ڈرگ کورٹ بھیج دیا گیا۔ اجلاس میں09میڈیکل سٹور زکی سیلنگ کی مدت بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ02میڈیکل سٹور وں کے کیسز کو اگلی میٹنگ تک موخر کر دیا گیا۔ڈی او (سی)سندس ارشاد نے کہا کہ ان میڈیکل سٹوروں کے خلاف زائد المعیاد اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...