امن و امان کی صورت بہتر ہونے سے معاشی واقتصادی استحکام پیدا ہو رہا ہے، نبیل محمود

امن و امان کی صورت بہتر ہونے سے معاشی واقتصادی استحکام پیدا ہو رہا ہے، نبیل ...

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طارق نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام شروع ہو نے اور آپریشن ضرب عضب کے زریعے ملک میں امن و امان کی صورت بہتر ہوئی ہے۔

نے کے باعث پاکستان میں معاشی واقتصادی استحکام آرہا ہے جبکہ کاروباری سر گر میاں پروا ن چڑھ رہیں ہیں ۔جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان رخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز ٹرانسپورٹروں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر ملک شوکت ، علیم بٹ ، مرزا ارشد بیگ ، سراف گل و دیگر مو جود تھے ۔ نبیل محمو د طارق اور مرزا ارشد نے کہا کہ حکومت وقت اور سپہ سالار پاک فو ج جنرل راحیل شریف نے جس طرح ملک میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری لاکر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری پر راغب کیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جب تک ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی ملک معاشی، اقتصادی اور صنعتی اعتبار سے ترقی نہیں کر سکتا۔انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی و اقتصادی پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں لہذاملک میں مختلف صنعتی یونٹوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار سے جہاں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایکسپورٹ کا ہدف حاصل ہو گا بلکہ ملکی زر مبادلہ میں اضافہ سے پاکستان غیر ملکی قرضوں سے بھی نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت ٹرانسپورٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے ٹرانسپورٹرز کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے مسائل میں کمی کرے تاکہ کاروبار بہتری کی جانب بڑھ سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...