آف شور کمپنیوں کے سرمائے پر ٹیکس کے مسئلہ کوقانونی طریقہ سے حل کیا جائے، ملک طاہر

آف شور کمپنیوں کے سرمائے پر ٹیکس کے مسئلہ کوقانونی طریقہ سے حل کیا جائے، ملک ...

لاہور(کامرس رپورٹر)ویب کوپ پنجاب چیئرمین ملک طاہر جاویدنے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے سرمائے پر ٹیکس کے مسئلہ کو حکومت اور اپوزیشن کے مابین لڑائی میں تبدیل کرنے کی بجائے قانونی طریقے سے حل کیا جائے اپنے بیان میں ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیاں صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں دنیا کے بہت سے ملکوں کو یہ مسئلہ درپیش ہے ۔ ملک طاہر جاوید پانامالیکس پیپرعدالتی فیصلہ حاصل کرنے کے بجائے اپوزیشن کے بعد راہنما اس قدر شور مچا رہے ہیں اور گرد اُڑا رہے ہیں کہ اس سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ طویل عرصہ اور کافی جہدوجہد کے بعد ملکی معیشت میں بہتری کے آثار پیدا ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ عدالتیں موجود ہے ہر تنازعہ کو عدلیہ کے ترازو میں تولہ اور پرکھا جا سکتا ہے ان حالات میں ملک جاوید نے کہا کہ بعض راہنماؤں کی طرف سے قانونی مسئلہ کو حکومت گراؤاور وزیراعظم ہٹاؤمہم میں تبدیل کرنے کی کوشش کو پاکستان کا کاروباری طبقہ کسی طو رپسند نہیں کرے گا ۔اس لیے ملک طاہر جاوید نے سیاستدانوں سمیت تمام طبقات پر زور دیا ہے کہ بدامنی پیداکرنے اور کاروباری ماحول خراب کرنے کے طرزعمل کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ملک طاہر جاوید نے ملک کے معزز منتخب وزیر اعظم کے بارے میں بازاری زبان استعمال کرنے کی پرزور مزمت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...