مزدور کی کم از کم تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ، ویمن ورکرز ہیلپ لائن

مزدور کی کم از کم تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ، ویمن ورکرز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (دیبا مرزا سے) وویمن ورکرز ہیلپ لائن کی عہدیدار خواتین نے ’’پاکستان فورم‘‘ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ صوبے بھر کی ایسی خواتین جو کہ فیکٹریوں اور کارخانوں اور صنعتوں میں محنت مزدوری کرتی ہیں۔ آئندہ بجٹ سال 2016-17ء میں اُن کی بنیادی تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، اوقاتِ کار12سے16گھنٹے یعنی جبری مشقت کا خاتمہ کر کے اوقاتِ کار آٹھ گھنٹے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، اس حوالے سے وویمن ورکرز ہیلپ لائن کی چیئرپرسن عذرا شاد، وائس چیئرپرسن رضیہ انصاری، فنانس سیکرٹری رضیہ اسحاق اور دیگر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں محنت کش خواتین کے لئے کم سے کم اُجرت 18 ہزار مقرر کی جائے۔جمیلہ بیگم اور مس عائشہ نے کہا کہ کارخانوں اور فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ کھیتوں اور بھٹوں پر ہوم بیسڈ پر روزانہ کی اُجرت پر کام کرنے والی خواتین کے لئے آئندہ بجٹ میں قانون سازی کی جائے ۔شمیم بی بی اور مس عائشہ نے کہا کہ خواتین کو برابری کے حقوق دیئے جائیں اور غیر مساوی سلوک کا سلسلہ بند کیا جائے، محنت کش خواتین کے لئے سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اطلاق کو لازمی قرار دیا جائے۔