ملکی دولت واپس لا کر ذمے داروں کے خلافسخت کارروائی کی جائے،میاں مقصود

ملکی دولت واپس لا کر ذمے داروں کے خلافسخت کارروائی کی جائے،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ افسوس کامقام ہے کہ حکمران خاندان سمیت562افراد کے آف شور کمپنیوں میں 50 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے بیرون ملک پڑے ہیں ۔ پانامالیکس کے مطابق259کمپنیوں کے400سے زائد پاکستانی مالکان میں کراچی کے153،لاہور کے 108 سیا ستد ا نو ں ،تاجروں،بیوروکریٹس اور دیگر کے نام پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں۔جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک وقوم کی لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس اور ذمہ داران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ایک ناسور کی صورت اختیارکرچکی ہے۔روزانہ اربوں ڈالر کی کرپشن نے ملکی معیشت کو مفلوج اور ترقی کی راہ کو دھندلاکے رکھ دیا ہے۔لوگوں کو اپنے جائزکام کروانے کے لئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف سڑکوں پر ہے اور لوگوں میں شعور بیدار کررہی ہے ہم23مئی کو کراچی تاپشاور ٹرین مارچ کریں گے۔پانامالیکس نے سب کو بے نقاب کردیا ہے۔ایوانوں میں بیٹھے لوگ اضطراب کاشکار ہیں وہ وقت دور نہیں جب صاف شفاف اور بے داغ کردار کے حامل لوگ اسمبلیوں میں آئیں گے ۔ 67 برسوں سے جاگیردار،وڈیرے،سرمایہ دار18کروڑ عوام کی تقدیر کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم خود پر اور اپنے خاندان پرلگنے والے الزامات کی وضاحت کریں۔ ہونا چاہئے۔